جوہری پروگرام جاری رکھا تو فوری حملے کی حمایت کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران اپنی جوہری تنصیبات کی تعمیر جاری رکھتا ہے تو امریکہ فوری حملے کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بات فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران دوبارہ جوہری پروگرام کی تعمیر کی کوشش کر رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو امریکہ اسے روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

ٹرمپ نے زور دے کر کہا اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ تعمیر کرے تو ہمیں انہیں روکنا ہوگا، ایران کو معاہدہ کرنا چاہیے، لیکن کبھی کبھار ایسا نہیں ہوتا۔

اس ملاقات میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ نیتن یاہو کے ساتھ پانچ بڑے اہم موضوعات پر بات کریں گے، جن میں خطے کے سیاسی اور سکیورٹی مسائل شامل ہیں۔

مزید برآں ٹرمپ نے غزہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ غزہ کی تعمیر نو جلد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرحلہ جلد مکمل ہوگا اور خطے میں ترقی کو فروغ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ٹرافی ہنٹنگ تنازعہ: وفاق اور صوبائی محکمہ آمنے سامنے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں حملے کے سن کر انہیں بہت برا لگا اور یہ معاملہ امن کے لیے پیچیدہ مسائل پیدا کر رہا ہے۔

صدر نے مزید کہا یوکرین کے حالات پر مجھے غصہ آیا، امن کے حصول کے لیے ابھی کئی پیچیدہ مراحل باقی ہیں۔

Scroll to Top