بھارتی ڈرون افغانستان میں گر کر تباہ

افغانستان کے صوبہ میدان وردگ کے دارالحکومت میدان شہر کے مضافاتی علاقے میں ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا ڈرون ایک بھارتی لڑاکا ڈرون بتایا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈرون اسرائیلی ساختہ ہیرون (Heron) یو اے وی سے انتہائی مشابہ ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خطے میں بھارت واحد ملک ہے جو اس ماڈل کے ڈرونز استعمال کرتا ہے۔P-AM کی رپورٹس کے مطابق اس اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مئی میں انسانی ہمدردی کی امداد کے نام پر بھارت کو فراہم کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کا افغانستان میں گر کر تباہ ہونا خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے میں بھارت کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

واقعے کے بعد ڈرون کی نوعیت اور اس کی موجودگی سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Scroll to Top