سٹار بلے بازبابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان کےسٹار بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

ڈاکلینڈ، میلبرن میں کھیلے گئے مقابلے میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف اہم نصف سنچری اسکور کی، جس کی بدولت ان کی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی۔

اوپننگ کے فرائض انجام دیتے ہوئے بابر اعظم نے 46 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کا انجری سے متعلق اہم پیغام سامنے آ گیا

اس کارکردگی کے ساتھ بابر اعظم 2026 میں بگ بیش لیگ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، جبکہ رواں سیزن میں یہ ان کی دوسری ففٹی ہے۔

دوسری جانب میلبرن رینیگیڈز کی طرف سے کھیلنے والے محمد رضوان بیٹنگ میں مؤثر ثابت نہ ہو سکے اور 10 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

Scroll to Top