سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

 10 گرام سونے کی قیمت میں 4,887 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 57 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,379 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 227 روپے اضافے کے بعد 7,862 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

10 گرام چاندی کی قیمت میں 195 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 6,740 روپے تک پہنچ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 73.87 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

Scroll to Top