سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ جانئے

سونا مزید مہنگا ہوگیاسونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے سبب سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 32 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,456 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,743 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 01 ہزار 201 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 338 روپے کے اضافے سے 8,361 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 290 روپے بڑھ کر 7,168 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں یکدم اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔ اس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4,424 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا، جبکہ مقامی سطح پر سونے کی قیمت فی تولہ 9,200 روپے اور فی 10 گرام 7,888 روپے بڑھ گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ اور مقامی سطح پر کرنسی کی قدر میں تبدیلی، سرمایہ کاروں کے لیے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھنے کی وجہ بن رہی ہے۔

Scroll to Top