آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مقابلہ ۔
دونوں ٹیموں کے مابین ٹاس ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ پاکستان کے لئے بھی اہم ہے، اس میچ میں اگر بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو پھر پاکستان کے سیمی کھیلنے کے چانسز موجود رہیں گے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کائل جیمیسن اور راچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔
بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کرتے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کا یہ دوسرا میچ ہے۔
نیوز لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے تھی جبکہ بنگلا دیش کو بھارت نے ہرایا تھا۔