تجزیہ کار حماد حسن نے کہا ہے کہ اکثر یہ افواہیں سامنے آتی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے تعلقات خراب ہیں لیکن زمینی حقائق اس کی تردید کرتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بڑی تقرری یا اختلاف نہیں ہوا، معیشت پر بھی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں۔ اکانومسٹ، ڈپلومیٹس اور بلوم برگ کی رپورٹس مثبت ہیں، اور اسی تعاون کی بدولت معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔
حماد حسن نے دہشت گردی کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کا ڈومین ہے، آئی بی اوز ہو رہے ہیں اور دہشت گرد پسپا ہو گئے ہیں۔ اس میں حکومت کی حمایت حاصل ہے اور کیوں حاصل نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک کی ترقی میں سنجیدہ ہیںاس لیے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا کوئی ثبوت نہیں۔





