میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود نے حالیہ افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور عسکری قیادت میں کوئی دراڑ نہیں ہے۔
میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمودکا کہناہے کہ اس طرح کے تاثر دینے کی کوشش محض افواہ ہے اور حقیقت سے دور ہے۔
انہوں نے کہاکہ سول حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان غیر معمولی تعاون موجود ہے،اور یہی تعاون ملکی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بنیادی وجہ ہے۔
میجر جنرل زاہد محمود نے مزید کہا کہ مشترکہ کاوشوں اور بہتر ہم آہنگی کی بدولت ملکی ترقی اور داخلی سلامتی کے اہم اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کیے جا رہے ہیں۔





