سینئر اینکر پرسن ثنا مرزا نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔
ثنا مرزا نے کہا کہ یہ بحث کہ اس وقت حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں اچھے تعلقات ہیں یا نہیں یہ بیانیہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات مضبوط اور مربوط ہیں۔
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں کا جائزہ لیا جائے تو موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلشن شپ کی مثال ماضی کی حکومتوں میں نہیں ملتی۔





