کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف جلسے کے انتظامات کرنے اور عوام کو بڑی تعداد میں لانے میں ناکام ہو گئی۔
اعلی پولیس ذرائع نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت گراونڈ میں صرف 600 سے 700 کارکن موجود ہیں، ٹھنڈے موسم میں جلسے کے منتظر کارکنان خالی گراؤنڈ میں کھڑے ہیں۔
پولیس ذرائع نے آزاد ڈیجیٹل کو بتایا کہ جلسے کے انتظامات مکمل نہیں کیے جا سکے نہ لائٹس کا بندوبست ہوااور نہ کرسیاں لگائی گئیں۔ عوام جو جلسے میں شرکت کے لیے آئے تھے وہ مایوس ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کراچی میں عوام کو باہر نکالنے میں ناکام لیکن ٹریفک جام اور مشکلات بڑھانے میں کامیاب ہوگئی
دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک جام اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عام شہریوں کی روزمرہ زندگی پر منفی اثر پڑا۔
راشد منہاس، سہراب گوٹھ، یونیورسٹی روڈ، اردو یونیورسٹی کے قریب اور حسن اسکائر کے اطراف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
اسی طرح سر شاہ سلیمان روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی تاحال جلسے میں نہ پہنچ سکے، کارکنان وزیراعلیٰ کے انتظار میں خوار ہو رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں عوام کو سڑکوں پر لانے کی کوششیں ناکام رہیں، لیکن شہر کی سڑکوں پر پیدا ہونے والے ٹریفک جام نے شہریوں کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا۔





