تحریک انصاف کراچی میں عوام کو باہر نکالنے میں ناکام لیکن ٹریفک جام اور مشکلات بڑھانے میں کامیاب ہوگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حالیہ جلسہ کراچی میں متوقع ہجوم کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہا۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک جام اور دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عام شہریوں کی روزمرہ زندگی پر منفی اثر پڑا۔

راشد منہاس، سہراب گوٹھ، یونیورسٹی روڈ، اردو یونیورسٹی کے قریب اور حسن اسکائر کے اطراف سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

اسی طرح سر شاہ سلیمان روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی تاحال جلسے میں نہ پہنچ سکے، کارکنان وزیراعلیٰ کے انتظار میں خوار ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ، کارکنان کا پتھراؤ، 2 اہلکار زخمی

تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں عوام کو سڑکوں پر لانے کی کوششیں ناکام رہیں، لیکن شہر کی سڑکوں پر پیدا ہونے والے ٹریفک جام نے شہریوں کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا۔

Scroll to Top