عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد صارفین کے لیے خوشخبری کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر سے گھٹ کر 66.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
پیٹرول پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کی کمی ہوئی اور یہ 5.14 ڈالر سے کم ہو کر 5.01 ڈالر ہو گیا۔
ملکی سطح پر بھی اس کمی کے اثرات نظر آئے پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ ایکس ریفائنری قیمت میں 6.51 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے کی کمی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 145.57 روپے سے گھٹ کر 139.06 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل کے بعد عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
فی بیرل قیمت 2.33 ڈالر کم ہو کر 76.32 ڈالر سے 73.99 ڈالر ہو گئی، ڈیزل پر فی بیرل کسٹم ڈیوٹی میں 80 پیسے اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 35 پیسے کی کمی کے بعد ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 155.33 روپے سے گھٹ کر 149.99 روپے فی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی تیل کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر ملکی ایندھن کی قیمتوں پر براہِ راست پڑتا ہے اور اس کمی سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کے امکانات ہیں۔





