غلام اکبر
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت میں غفلت اور بدانتظامی کے معاملے پرکارروائی کرتے ہوئے 61ملازمین کو معطل کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر اکبرزمان، ڈاکٹر محمد اسماعیل اور ڈاکٹر وقاص احمد کو عہدوں سے ہٹا کر ڈی جی ہیلتھ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ا ڈاکٹر عمر حیات کو نئے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر جان بہادر کو ڈی ایم ایس کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
کارروائی کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 61 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف E&D رولز 2011 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ہسپتال سٹور سے زائد معیاد ادویات برآمد ہونے پر ذمہ داران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کا مؤقف ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا اور ادویات کی عدم فراہمی اور ناقص سہولیات پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔





