خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں،13دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں،13دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے 13اور 14جنوری کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 13دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح کرم ضلع میں ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران5 دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  : سیکیورٹی فورسز نےخاران میں فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ،8جہنم واصل

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظوری سے “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

Scroll to Top