وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی فلائٹ میں ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی فلائٹ غیر متوقع تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

ابتدائی طور پر ان کی پرواز شام 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہونا تھی لیکن اب فلائٹ 10 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی دو گھنٹے سے کراچی ایئرپورٹ کی انتظارگاہ میں موجود ہیں اور پرواز کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے کارکن بلال محسود کے گھر سہراب گوٹھ جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Scroll to Top