پشاور سٹی ڈویژن کے تھانہ کوتوالی پولیس نے ایک منظم خواتین گینگ کو گرفتار کر کے شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو لوٹنے کے منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل وارث خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اعجاز خان اور لیڈیز پولیس ٹیم نے کی۔
گرفتار ملزمان میں زوجہ امتیاز، سکنہ شیخ آباد اور زوجہ رضوان، سکنہ راولپنڈی شامل ہیں، یہ گینگ تجارتی مراکز میں خواتین کو نشانہ بنا کر ان کے پرس، نقدی اور طلائی زیورات لوٹنے میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق ایک مدعیہ زوجہ سمیع اللہ سکنہ دلازاک روڈ نے 2 جنوری 2026 کو تھانہ کوتوالی میں لوٹ کی رپورٹ درج کرائی تھی، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرنسی ایکسچینج کے نام پر فراڈ، کوہاٹ میں حوالہ ہنڈی مافیا کے 2کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار
پولیس نے کہا کہ ہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس دوران مزید اہم اور معلومات متوقع ہیں۔





