فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائیاں ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ اور ڈی آئی خان کی ٹیموں نے کیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد زبیر اور شریف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ہنگو چوک اور اکبرآباد کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بھاری مقدار برآمد ہوئی جس میں 1000 قطری ریال، 200 یو اے ای درہم، 71 امریکی ڈالر، 20 یورو اور 28 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی شامل ہے۔
موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی کے لین دین سے متعلق اہم شواہد بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق گرفتار افراد برآمد ہونے والی کرنسی کے متعلق تسلی بخش وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: ایف آئی اے کی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔





