پی ٹی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موبائل سم کی بلاکنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق صارفین اپنی سم کی ملکیت برقرار رکھنے اور بلا تعطل ٹیلی کام سروسز حاصل کرنے کے لیے اپنے سروس فراہم کنندہ کو اطلاع دے سکتے ہیں۔

یہ سہولت پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک قیام کے دوران پاکستان میں اپنے اپنوں سے رابطے میں رہنے میں مدد دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا سوشل میڈیا صارفین کو اہم انتباہ جاری

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قیام کے دوران موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھی جائے تاکہ سروسز کی معطلی یا بلاک ہونے سے بچا جا سکے اور ضروری مواصلاتی سہولیات تک رسائی برقرار رہے۔

Scroll to Top