گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف

گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقاؤں کو خوش کرنا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہن اہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی ترجیحات صرف اپنے آقائوں کو کوش کرنا ہے ۔

گورنر خیبر پختونخوا کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا صوبے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، وہ ایک خط وفاق کو بھی صوبے کے حقوق پر بھی لکھیں ۔انہوں نے کہاکہ گورنر خط میں این ایف سی ایوارڈ میں پورا حصہ دینے کی درخواست کریں ، خط میں صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی اور سوتیلی ماں جیسے سلوک کے خاتمے کی استدعا کریں ۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر بےچار ے کا ویسا بھی کوئی کام نہیں ، صرف خط ہی لکھ سکتے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس کا کردار آج کل ڈاک خانے جیسا ہے جہاں ایک مسترد شدہ ڈاکیا بیٹھا ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی طرح گورنر صوبے کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کچھ کریں ۔

Scroll to Top