خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

بارش اور برفباری کا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ اور قلعہ عبداللہ میں بھی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

برفباری کے باعث کان مہترزئی میں ہنگامی اقدامات اٹھانے پڑے اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل رہی۔ نوشکی میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

ماہرین موسمیات نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کریں اور موسم کی تازہ ترین معلومات سے باخبر رہیں۔

Scroll to Top