خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری متوقع ہے۔

حکام کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جنوری تک یہ ہواؤں کا سلسلہ مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس سے موسم سرد اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں شدید برفباری، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصانات

پیشگوئی کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

اسی دوران مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پہاڑی علاقوں کا سفر سوچ سمجھ کر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top