غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت، آج ساڑھے 12 سے دن 3 بجے تک اسلام آباد کی کونسی شاہرائیں بند رہیں گی

اسلام آباد: غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث اسلام آباد میں آج ساڑھے 12 بجے سے 3 بجے تک مختلف ٹریفک روٹس میں تبدیلی کی جائے گی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، نائنتھ ایونیو، فیض آباد، جناح ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر مختلف اوقات میں روٹ لگیں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ روٹ کی تبدیلی کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک میں تعطل پیدا ہو سکتا ہے، اس لیے شہری انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں گنڈاپور کا واحد کارنامہ اسلام آباد جانا اور پھر وہاں سے بھاگ کر واپس آنا ہے، حیدر ہوتی

ایکسپریس ہائی وے سے آنے والے شہری کھنہ پل اور پارک روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ روٹ کی تبدیلی کے دوران اسلام چوک اور آئی جے پی روڈ کھلے رہیں گے، اور بی 17، بی 15 سے آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کر سکتی ہے۔

بلیو ایریا، ایف 6، ایف 7 کی جانب سفر کرنے والے نائنتھ ایونیو اور ایچ 8 انڈر پاس استعمال کر سکتے ہیں، جب کہ ریڈ زون جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، ایوب چوک اور نادرا چوک کا راستہ اختیار کر سکتی ہے۔

شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top