شیر افضل مروت کا عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے اکیلے میدان میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ پرامن احتجاج کے ذریعے عمران خان کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے اور عوام کو اس بات سے آگاہ کریں گے کہ حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کیوں ضروری ہیں اور ان کی رہائی ملک کے مستقبل کے لیے کیوں ناگزیر ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا پولیس کی کیا مجال کہ وہ میرا راستہ روک سکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور ظلم کے سامنے نہ جھکوں گا۔ اگر راستہ روکا گیا تو میں اپنے آئینی حق کے لیے کھڑا رہوں گا۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران وہ عوام میں شعور پیدا کریں گے اور ملک میں حقیقی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وادی تیراہ سے نقل مکانی پر صوبائی حکومت جواب دے، احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ خاموش رہیں گے اور نہ ظلم کے سامنے جھکیں گے، بلکہ آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یہ احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے اور سیاسی شعور بیدار کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے، اور شیر افضل مروت نے یقین دلایا کہ یہ عمل مکمل طور پر پرامن اور قانونی دائرہ کار میں ہوگا۔

Scroll to Top