خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کے تبادلے

خیبر پختونخوا پولیس نے دو سینئر افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی پولیس آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اقبال جو اس وقت ایگزیکٹو ایس پی انویسٹی گیشن اپر وزیرستان کے عہدے پر فائز تھے کو فوری طور پر ایس پی پہاڑپور، ڈیرہ اسماعیل خان کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ

اسی طرح غلام مرتضیٰ، جو پہلے ڈی ایس پی کے طور پر دیگر محکمہ جاتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے کو ایس پی سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلے اور نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

Scroll to Top