ڈاکٹر وردہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم جاری

حمد اللہ

ایبٹ آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ملزمہ ردا اور اس کے خاوند وحید بلا کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد پولیس نے مقدمے کی تفتیش کے لیے ملزمان کے ریمانڈ کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، جس کے بعد عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دونوں ملزمان کو کینٹ پولیس کے حوالے کیا تاکہ تحقیقات جاری رکھی جا سکیں اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ سال 4 دسمبر کو پیش آیا جب ڈاکٹر وردہ مشتاق کو 67 تولے طلائی زیورات واپس کرنے کے لیے ان کی سہیلی ردا وحید ہسپتال سے ساتھ لے کر گئیں۔ بعد ازاں، جدون پلازہ سے ملحقہ زیر تعمیر گھر میں دیگر ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کو قتل کر کے لڑی بنوٹہ کے جنگل میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر 8 دسمبر علی الصبح ڈاکٹر وردہ کی نعش برآمد کی گئی۔

Scroll to Top