عمران نے احتساب کمیٹی کو خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ذرائع کے مطابق عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، عمران کان نے وزرائ کی کارکردگی اورفنڈز کے استعمال پر رپورٹ مانگی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے
اس حوالے سے پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم ملا ہے۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ تمام وزرائ مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے کابینہ اراکین فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق کمیٹی کو معلومات دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکے رپورٹ عمران خان کو دی جائیگی ، گذشتہ روز وزیر خوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دی تھی ۔