پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر پرواز کو روایتی واٹر سلوٹ سے خوش آمدید کہا گیا۔
یہ پرواز براہِ راست ڈھاکا سے کراچی پہنچی، اور پرواز کا دورانیہ تقریباً تین گھنٹے رہا۔
ایئرپورٹ حکام نے پہلی پرواز کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
ابتدائی مرحلے میں ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔





