میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی پی ٹی آئی کے لیے کوئی آفر یا ڈیل ٹیبل پر موجود نہیں، منیب فاروق

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن منیب فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اہم وضاحت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے کوئی بھی اور کسی طرح کی آفر یا ڈیل ٹیبل پر موجود نہیں ہے۔

منیب فاروق کے مطابق نہ تو الیکشن کمیشن میں مکمل تبدیلی کے حوالے سے کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی الیکشن ایک سال قبل کرانے کی کسی پیشکش یا آفر کا کوئی وجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلومات معتبر اور قابل اعتماد ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

منیب فاروق نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت بے اثر، پی ٹی آئی منفی سیاست میں مصروف ہے، عطا تارڑ

تجزیہ کار کے مطابق سیاسی گمراہی یا فرضی ڈیلز کے الزامات ملک میں سیاسی کشیدگی بڑھا سکتے ہیں، اس لیے شفاف معلومات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

منیب فاروق نے زور دیا کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے لیے کوئی خفیہ سودہ یا آفر جاری نہیں کی گئی، اور یہ بیان سیاسی پس منظر میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Scroll to Top