دفعہ 144 ، بنوں میں عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

دفعہ 144 کے تحت بنوں کے مختلف علاقوں میں عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، پابندی آج صح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق پابندی تحصیل ڈومیل کے اکبر خان کلے، جھنڈوخیل، سادہ خیل، پائندہ خیل، بکول خیل اور ڈوگر عمزئی علاقوں میں لاگو ہوگی۔

اعلامیے میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی نقصان یا حادثے سے بچا جا سکے، سرکاری ملازمین اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر نے اس اقدام کو عوام کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں صبح 5 سے شام 7 بجے تک دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر نے اس اقدام کو عوام کی حفاظت اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

Scroll to Top