ڈرائیور حضرات خبردار؛ سی این جی بندش کے حوالے سے انتظامیہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے اڑتالیس( 48)گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 31 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 2 فروری صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران گھریلو صارفین کو بھی معمول کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی محدود رہے گی، تاہم ایمرجنسی اور شکایات کے لیے 24 گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن نمبر ڈبل ون ڈبل نائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پلاننگ کے مطابق گیس کی بندش سے متعلق اقدامات کریں تاکہ کاروبار اور پیداوار پر کم سے کم اثر پڑے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ بندش ٹیکنیکل اور مینٹیننس کاموں کی وجہ سے کی جا رہی ہے اور اس دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ہیلپ لائن کے ذریعے فوری تعاون فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 18 پرو میکس کا نیا فیچر جس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

گھریلو صارفین کے لیے یہ اطلاع دی گئی کہ رات کے اوقات میں گیس کی محدود فراہمی کے باعث وہ اپنے روزمرہ کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا کہ گیس کی فراہمی جلد بحال کی جائے گی۔

Scroll to Top