پولیس افسران پر تنقید، پیکا ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج

بنوں پولیس نے پولیس افسر پر آن لائن تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کرلیے۔

پیکا ایکٹ کے تحت یہ مقدمات سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

شکایت کنندہ ہاوس اسٹیشن آفیسر (ایس ایچ او) ظہیر خان نے الگ الگ ایف آئی آر میں کہا کہ ملزم نے ان کے اور دیگر افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کا استعمال کی۔۔ انہوں نے ایف آئی آر میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

ظہیر خان نے کہا کہ محمد تاج، جمشید خان اور عصمت اللہ نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے ان کی اور دیگر افسران کی توہین کی۔ ملزمان نے دھمکیاں بھی دیں جس سے افسران کے حوصلے متاثر ہوئے اور ان کی عزت نفس مجروح ہوئی۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس پشاور یونیورسٹی میں منشیات فروشی میں ملوث ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کا الزام

Scroll to Top