وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پختون ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئےسوات سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو تین لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب نے اسپورٹس بورڈ کی طرف سے عائشہ ایاز کو چیک پیش کیا۔
صوبائی وزیر کھیل نے عائشہ ایاز کو ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔
عائشہ ایاز پاکستان کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے صرف 14 سال کی عمر میں 11 بین الاقوامی میڈلز جیتے ہیں۔عائشہ ایاز عالمی مقابلوں میں 150 سے زائد میڈلز جیتنے والی واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
عائشہ ایاز نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا۔
صوبائی وزیر کھیل نے عائشہ ایاز کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ ایاز مستقبل میں اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ عائشہ ایاز سوات کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی ہیں۔ ان جیسی بچیاں ہم سب کا فخر ہیں۔
فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ ایاز جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین ملک سلیمان اور سیکرٹری اسپورٹس محمد علی بھی موجود تھے۔





