پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی تحریک ایوان میں پیش کر دی گئی ہے۔
تحریک صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے پیش کی گئی ۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نےتحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیلریز اور الاونسز ایکٹ 1974 کے تحت اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ تجویز کرتے ہیں۔
ایوان نے تحریک کو مزید غور و خوض کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔





