آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

آج ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت اور احترام کیساتھ منگائی جائیگی ، آج شب مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیاجائیگا ، لوگ نوافل کی ادائیگی ،قرآن خوانی اور دعائوں میں مصروف رہیں گے ، علمائے کرام کہتے ہیں کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے ۔

علمائے کرام شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمار فضائل بتاتے ہیں کہتے ہیں کہ بندوں کا سال بھر کا رزق ،زندگی اور موت سے متعلق فیصلے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے شب برات میں ہی لکھے جاتے ہیں ۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اس کو لیلۃ المبارکہ کہا جاتا ہے حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ اس رات میں قیام کیاجائے اور دن کو روزہ رکھا جائے یعنی 15ویں شب قیام کیاجائے ، عبادت کی جائے ،نماز پڑھی جائے ،یہ انتہائی اہم رات ہے اور اس رات میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں ۔

Scroll to Top