آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، اور اگر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تو احتجاجاً پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رہنما رضا عباس نے کہا کہ وہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کے لیے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،
تاہم اس پالیسی کو صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیا جائے بلکہ پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں بڑا اضافہ
رضا عباس نے مزید کہا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اور آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کینسل ہو چکی ہے۔