سفینہ خان
پی ٹی آئی کا پروپیگنڈابے نقاب، عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان عادی مجرم نکلے۔
ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر مبینہ حملے میں ملوث تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان میں مارک ریگن بھی شامل ہیںجن کے بیٹے کو گزشتہ ہفتے اسی مقدمے میں عدالت میں پیش کیا جا چکا تھا۔ مارک ریگن کے بارے میں عدالت کو بتایا گیا کہ وہ ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں اور اس سے قبل جیل جا چکے ہیں۔
جبکہ حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ایک پاکستانی آصف افسر بھی عادی مجرم ہے اور وہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے۔
آصف نے پولیس کو بتایا کہ اس کا کسی بھی ایجنسی یا کسی بھی پاکستان کے ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
آج کورٹ کے اندر بھی پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ عادل راجہ اور شہزاد اکبر پر حملوں میں مبینہ طور پر ملوث حملہ آوروں کے مقاصد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔





