اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں Honda CB125F 2026 ماڈل لانچ کر دیا ہے۔
2026 ماڈل ہونے کے باوجود بائیک میں صرف باڈی گرافکس تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ انجن، فریم اور فیچرز بدستور پہلے جیسے ہی رکھے گئے ہیں۔
بائیک میں اب بھی اینالاگ اسپیڈومیٹر، ہیلوجن لائٹس اور سادہ ڈیجیٹل فیول گیج موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی جیسے ایل ای ڈی لائٹس، ٹی ایف ٹی ڈسپلے یا بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کے منتظر صارفین کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Honda CB125F کے مثبت پہلوؤں میں اب بھی اس کی بہترین بلڈ کوالٹی، پائیداری، شہر میں آرام دہ سواری، قابلِ اعتماد انجن اور مضبوط ری سیل ویلیو شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف ڈاؤن پیمنٹ دیں اور ہونڈا سی جی 125 گھر لے جائیں
اس کے باوجود تقریباً چار لاکھ روپے کی قیمت میں جدید فیچرز کی کمی ہونڈا کو مقابلے میں پیچھے دھکیلتی نظر آتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر 125 سی سی بائیکس میں فیول انجکشن اور جدید ڈیش بورڈز عام ہو چکے ہیں۔





