ہونڈا سی جی 125 گولڈ ماڈل سیاہ اور سنہری رنگ کے دلکش امتزاج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو سڑک پر چلتے ہوئے موٹر سائیکل کو ایک شاندار اور پُرتعیش انداز دیتا ہے۔
ہونڈا موٹر سائیکل کے خریداروں کے لیے شاندار خبر، میزان بینک نے ہونڈا سی جی 125 پر زبردست اور آسان اقساطی اسکیم متعارف کرا دی۔
دو سالہ اقساطی منصوبے کے تحت اگر خریدار 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرے تو اسے 120,560 روپے بطور پیشگی رقم جمع کروانا ہوگی، جبکہ 24 ماہ کے لیے ماہانہ قسط 7,870 روپے مقرر کی گئی ہے۔
میزان بینک کی بائیک فنانسنگ شریعت کے مطابق مساومہ کے اصول پر مبنی ہے جس کے تحت بینک پہلے موٹر سائیکل خریدتا ہے اور پھر طے شدہ مدت میں آسان ماہانہ اقساط پر صارف کو فروخت کرتا ہے۔
نومبر 2025 تک، ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ (سیاہ رنگ) کی قیمت پاکستان میں 296,900 روپے ہے، جبکہ سرخ رنگ میں بھی موٹر سائیکل اسی قیمت پر دستیاب ہے۔
ہونڈا سی جی 125 کی خصوصیات
ہونڈا کی جانب سے متعارف کرایا گیا سی جی 125 گولڈ ویریئنٹ پاکستان میں صارفین کے لیے ایک نمایاں اضافہ ہے جس میں جدید اور متحرک کلر اسکیم شامل کی گئی ہے۔
اس موٹر سائیکل میں سیاہ رنگ کے ساتھ سرخ جھلک بھی دی گئی ہے جو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔
پائیداری، بھروسے اور بہترین فیول ایوریج کی وجہ سے ہونڈا سی جی 125 طویل عرصے سے صارفین میں غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہے۔
مضبوط باڈی، آسان مینٹیننس اور اسپیئر پارٹس کی باآسانی دستیابی اسے پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکلوں میں شامل کرتی ہے۔
حالیہ طور پر ہونڈا نے سی جی 125 گولڈ کا 2026 ماڈل متعارف کرایا ہے جس کے تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید گرافک ڈیزائن شامل کیے گئے ہیں۔





