روس کی نئی کینسر ویکسین اینٹیرومکس کلینیکل ٹرائلز میں کامیاب

روس کی نئی کینسر ویکسین اینٹیرومکس نے کلینیکل ٹرائلز میں 100 فیصد کامیابی حاصل کر لی۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی نئی کینسر ویکسین اینٹیرومکس (Enteromix) نے کلینیکل ٹرائلز میں 100 فیصد کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب یہ طبی استعمال کے لیے تیار ہے۔

روسی حکام کے مطابق ویکسین نے ٹرائل کے تمام مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور مریضوں میں معمولی یا کوئی سنگین ضمنی اثرات نہیں دیکھے گئے۔

اس کامیابی کے بعد ویکسین کو سرکاری منظوری کے بعد دنیا بھر میں دستیاب کرانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

اینٹیرومکس ویکسین کا مقصد کینسر کے مختلف اقسام کے علاج میں مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا اور ٹومر سیلز کی نشوونما کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، سکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم کا اعلان

روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین مستقبل میں کینسر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top