وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کو کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے دوبارہ ری لانچ ہورہی ہے یورپ کے روٹس کھل گئے ہیں یو کے روٹس کو بھی جلد کھولا جائیگا ، پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچنگ سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے امریکہ سے آئے مشیروں سے ملاقات کی ہے ، کرپٹو کرنسی کیلئے کرپٹو کونسل بنانے کا سوچ رہے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، 20 سے 22 ملین لوگ کرپٹو کرنسی سے وابستہ ہیں، کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اگراتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اس کو ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد تکنیکی مشن پر پاکستان آیا ہے کلائیمنٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات یہ وفد دیکھے گا ، 6 مہینوں کے ریویو کیلئے اگلے مہینے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے ، امید ہے کہ یہ ریویو ٹھیک جائے گا ۔
محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پاکستان IMFشرائط پر پورا اتر چکا ہوگا اور پاکستان میں بہتری ضرور آئیگی