خیبرپختونخوا میں اعلی افسران کے تبادلے

محمد اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اور ڈائریکٹر ایڈمن فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سمیت 7 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 19 کے چار افسران شامل ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 19 کے عامر حسین خان کو ڈائریکٹر ایڈمن فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیاہے جبکہ گریڈ 19 کے پی پی ایس آفیسر اور ڈائریکٹر ایڈمن فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی عبدالرحمان کے خدمات پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو واپس کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن سید باچہ کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی آمین اللہ کوتبدیل کرکے سیکرٹری ٹو کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن لگایا گیاہے ۔

اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے پی ایم ایس خورشید عالم کو ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا تعینات کیاگیاہے جبکہ گریڈ 19 کے پی ایم ایس ڈاکٹر قاصم علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور لگایاگیاہے۔

اس کے علاوہ انٹی کرپشن کے جج کو جوڈیشنل ممبر اپیلٹ ٹربیونل فار سیلز ٹیکس آن سروسز خیبرپختونخوا کا اضافی چارج دیا گیاہے

Scroll to Top