ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں ۔
عدالت نے پولیس کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ حکم سینئر سول جج عباس شاہ نے اس مقدمے کی سماعت کے دوران جاری کیا، جو وزیراعلیٰ کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درج ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹس جاری کرنے کا فیصلہ سنایا اور گرفتاری کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : زرعی یونیورسٹی پشاور میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب بدنظمی کا شکار، امیر مقام تقریب چھوڑ کرچلے گئے
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اس معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





