عمران خان کی صحت کیسی،سلمان صفدر نے ملاقات کا احوال بتا دیا

عمران خان کی صحت کیسی،سلمان صفدر نے ملاقات کا احوال بتا دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، ہمیں بانی تک پوری رسائی دی گئی ہے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے نکلنے کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں میں 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد باہر آیا ہوں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید کہا کہ بانی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک کچھ نہیں کہوں گا۔

Scroll to Top