جنوبی وزیرستان کے تحصیل توئی خولہ میں دو فریقین کے درمیان مالی تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار اور 3 سویلین شامل ہیں جبکہ بیچ بچاؤ کرانے والے سب انسپکٹر قطب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر دونوں فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد قانونی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے۔





