Khyber Pakhtunkhwa Assembly

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس بلانے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اجلاس 16 فروری کو دوپہر 3 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔

کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے میں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ تشویشناک صحت اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر بحث بھی شامل ہے۔

Scroll to Top