پارلیمنٹ کے باہر کشمکش! مصطفیٰ نواز کھوکھر اپوزیشن قیادت کیلئے ناشتہ لے کر پہنچے، پولیس نے روکا

پارلیمنٹ کے باہر کشمکش! مصطفیٰ نواز کھوکھر اپوزیشن قیادت کیلئے ناشتہ لے کر پہنچے، پولیس نے روکا

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کو پارلیمنٹ کے باہر پولیس نے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، اور وہ اُن کے لیے ناشتہ لے کر آئے تھے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے زور دیا کہ ’’مجھے بھلے نہ جانے دیں، لیکن اُنہیں کھانے پینے کی اشیاء تو پہنچنی چاہئیں۔‘‘

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارلیمنٹ کے دروازوں پر تالے اور ایوان کی بے توقیری پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر اپوزیشن قیادت کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے اور اپوزیشن کی قیادت بھی اس احتجاج میں شریک ہے۔ اس دھرنے کے دوران اپوزیشن کے مطالبات حکومت سے منسلک ہیں، جن پر اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی۔

Scroll to Top