حماس کے ترجمان کی غزہ پیس بورڈ میں پاکستان کے کردار کی تعریف

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے غزہ میں قیامِ امن کے لیے قائم کردہ “غزہ پیس بورڈ” میں پاکستان کے متحرک اور کلیدی کردار کی بھرپور تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی فورمز پر فلسطینیوں کا مقدمہ جرات کے ساتھ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیس بورڈ میں شامل تمام ممالک اب صرف سفارتی رابطوں تک محدود نہ رہیں بلکہ غزہ میں جاری انسانی المیے کو روکنے اور مکمل جنگ بندی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائیں۔

Scroll to Top