چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم سے اہم ملاقات کریں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کولمبو میں پاک بھارت میچ کے موقع پر ٹیم سے ملاقات کریں گے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے کولمبو پہنچنے پر سری لنکن وزیر کھیل نے روایتی ڈھول اور رقص کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ہماری ٹیم فارم میں ہے، ان شاء اللہ اچھا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران کرکٹ ڈپلومیسی کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے ساتھ محسن نقوی بھی اکٹھے میچ دیکھنے کا امکان رکھتے ہیں۔

صدر امین الاسلام کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے، سری لنکا کرکٹ کے مطابق دیگر بورڈز کے مہمان بھی میچ کے دوران موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیدرلینڈز کے خلاف فتح فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کر دی

پاک بھارت مقابلہ عالمی کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا اور میچ کے ماحول میں کرکٹ ڈپلومیسی کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔

Scroll to Top