صدر، وزیراعظم کی دارلعلوم حقانیہ واقعہ کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر شہداء کے بلندی درجات اور دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بزدلانہ اورمذموم کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو پست نہیں کرسکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکوڑہ خٹک مسجد میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت5افراد شہید

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھماکے کی شدید مذمت کی بم دھماکا میں زخمی نمازیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعدبم دھماکا کھلی دہشت گردی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ،پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔

Scroll to Top