مردان : دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کے زخمیوں کی ممکنہ آمد کے پیش نظر مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافد کر دی گئی ہے۔
مردان میڈیکل کمپلیکس کے ایچ ڈی ایم ایم سی ڈاکٹر فاضل خان کے مطابق میڈیکل کمپلیکس کا عملہ زخمیوں کے علاج کیلئے تیار ہے۔
ہسپتال کے تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی اور عملے کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ہسپتال ڈائریکٹر کے مطابق فی الحال کسی زخمی یا ڈیڈ باڈی کو مردان میڈیکل کمپلیکس نہیں لایا گیا۔